0
Friday 4 Apr 2014 16:30

ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا

ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ چار سرحدی محافظوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گيا ہے۔ اسماعیل کوثری نے تسنیم نیوز کو بتایا کہ اغوا شدہ چار جوان اور ایک جوان کی لاش آج پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کر دی گئي ہیں، تاہم یہ لوگ ابھی ایران نہیں پہنچے ہیں۔ ادھر ایک اور سکیورٹی عھدیدار نے فارس نیوز کو بتایا ہے کہ اغوا شدہ ایران کے جوانوں کو پاکستان میں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گيا ہے۔
دریں اثناء اسلامی جمہوری ایران کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ جب تک سرحدی فورسز کے جوان ایران نہیں آجاتے ان کی رہائي کی خبروں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ مھر نیوز کے مطابق جنرل اسماعیل احمدی مقدم نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے بارے میں کچھ رپورٹیں آئی ہیں، تاہم گذشتہ چند دنوں میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام نے کچھ مفید اقدامات کئے ہیں، جن سے ان جوانوں کی رہائی کی امید کی جاسکتی ہے۔ قابل ذکر ہے جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ کے ایک رکن عبدلروف ریگي نے جمعے کو العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کے گروپ نے ایرانی سرحدی جوانوں کو رہا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس دہشتگرد گروہ نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے سے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق دہشتگر تنظیم جیش العدل نے یرغمال ایرانی محافظوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایرانی محافظوں کو پاکستان کی حدود میں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی ذائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی انٹیلیجنس حکام کے مطابق جیش العدل تنظیم نے یرغمال ایرانی فوجیوں کو ان کے حوالے کر دیا ہے۔ رہائی پاکستانی حدود میں عمل میں آئی۔ ایرانی ایجنسی کے مطابق صرف چار افراد کو ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا، تاہم حکام نے رہائی پانے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ان افراد کو کس معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔ واضح رہے کہ چھ فروری کو جیش العدل نامی دہشتگرد تنظیم نے ایران کے صوبے سیستان سے پانچ ایرانی سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جیش العدل نے ایران سے پچاس افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 369085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش