QR CodeQR Code

حکومت جمہوریت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے

طالبان نے شہباز تاثیر اور علی گیلانی کو رہا نہ کیا تو دما دم مست کرکے دکھائیں گے، خورشید شاہ

4 Apr 2014 18:21

اسلام ٹائمز: گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر خطاب میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر حکومت طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن وزیراعظم یہ بتا دیں کہ یہ کس طرح کے مذاکرات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہ کیا تو پھر دما دم مست کرکے دکھائیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن وزیراعظم یہ بتا دیں کہ یہ کس طرح کے مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں لیکن اگر انہوں نے دونوں کو رہا نہ کیا تو پھر دما دم مست کرکے دکھائیں گے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جن مزدوروں کو پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں روزگار دیا تھا، انہیں بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم وہ جمہوریت نہیں چاہتے کہ جس سے آمریت جنم لے، پیپلز پارٹی نے اس لئے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیا جائے، حکومت جمہوریت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔


خبر کا کوڈ: 369098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369098/طالبان-نے-شہباز-تاثیر-اور-علی-گیلانی-کو-رہا-نہ-کیا-دما-دم-مست-کرکے-دکھائیں-گے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org