QR CodeQR Code

وزارتوں کیلئے بلیک میل ہونیکی بجائے اسمبلی تحلیل کرا دونگا، عمران خان

4 Apr 2014 17:38

اسلام ٹائامز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، شفاف انتخابات کے بغیر مکمل جمہوریت ممکن نہیں، ناراض ارکان کے تحفظات دور کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قیادت کو اعتراضات سے آگاہ کرنا پارٹی کے ناراض ارکان کا حق ہے، لیکن کوئی وزارت لینے کیلئے بلیک نہیں کرسکتا۔ وزارتوں کیلئے بلیک میل ہونے کی بجائے اسمبلی تحلیل کرنا بہتر سمجھوں گا۔ ناراض ارکان کے تحفظات دور کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں، شفاف انتخابات کے بغیر مکمل جمہوریت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں نارض ارکان کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ناراض اراکین سے آج ملاقات ہوگی۔ اس ملک میں میڈیا اور عدلیہ آزاد ہیں جبکہ الیکشن کمیشن آزاد نہیں۔ اداروں کے چیئرمین جب تحائف کے بدلے لگائے جائینگے تو اداروں کا یہی حال ہوگا۔ دھاندلی سے آنے والے تبدیلی نہیں لاسکتے۔ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک اور بائیو میٹرک نظام کے حوالے سے بات ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقات بہت اچھی رہی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شکست خوردہ ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ حفیظ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا جبکہ انہیں کپتان رہنا چاہیئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 369108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369108/وزارتوں-کیلئے-بلیک-میل-ہونیکی-بجائے-اسمبلی-تحلیل-کرا-دونگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org