QR CodeQR Code

اسوقت اسلامی دنیا ایک کٹھن موڑ پر کھڑی ہے، ملک کو فرقہ واریت سے بچانے کی ضرورت ہے، آصف زرداری

4 Apr 2014 20:52

اسلام ٹائمز: گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے، یہ ہمارے ساتھ ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے تمام دوستوں سے بات کرینگے، دانشوروں سے یہ سوال کرنا چاہوں گا کہ پاکستان کو کس طرح چلنا چاہیے۔؟


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو فرقہ واریت سے بچانے کی ضرورت ہے، سب کو پاکستان کو بچانے کی سوچ رکھنی ہوگی، ملک بچانے کے لیے تمام دوستوں سے بات کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر آصف علی زرداری کا گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 35سال میں آج پہلی دفعہ وقت تبدیل کیا گیا جو بھٹو کے نواسے کی ہمت تھی، اس وقت اسلامی دنیا ایک کٹھن موڑ پر کھڑی ہے، مسلمان دنیا پر مصیبت آئی تو پاکستان نے مشکل کا مقابلہ کیا لیکن اس مشکل میں خود کو نہیں ڈالا، آج ایسے ہی حالات ہمارے خطے میں چل رہے ہیں، پیپلز پارٹی پر ایک بڑا قرض بھی ہے اور امتحان بھی، اس وقت سمجھ نہیں آرہا کہ دنیا کس طرف چل نکلی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے کی سوچ رکھنی ہے، ہمیں مسائل سے غافل نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرا نہیں کرتے، یہ ہمارے ساتھ ہیں، پاکستان کو بچانے کے لیے تمام دوستوں سے بات کریں گے، دانشوروں سے یہ سوال کرنا چاہوں گا کہ پاکستان کو کس طرح چلنا چاہیے۔؟


خبر کا کوڈ: 369197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369197/اسوقت-اسلامی-دنیا-ایک-کٹھن-موڑ-پر-کھڑی-ہے-ملک-کو-فرقہ-واریت-سے-بچانے-کی-ضرورت-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org