QR CodeQR Code

قانون پر عملدرآمد سے جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں، جسٹس مقبول باقر

4 Apr 2014 23:36

اسلام ٹائمز: فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جسٹس غلام سرور کورائی کی سندھ ہائی کورٹ کے لیے ساڑھے چار سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کی قربانیاں عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، قانون پر عملدرآمد سے جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس غلام سرور کورائی کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج آئینی تقاضوں کے مطابق عوام کو انصاف فراہم کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسٹس غلام سرور کورائی کی سندھ ہائی کورٹ کے لیے ساڑھے چار سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار کے نائب صدر، کراچی بار کے صدر بیرسٹر صلاح الدین، ڈپٹی اٹارنی جنرل زاہد خان، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل سندھ سرور خان، ملیر بار کے صدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 369207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369207/قانون-پر-عملدرا-مد-سے-جمہوریت-کی-جڑیں-مضبوط-ہوئی-ہیں-جسٹس-مقبول-باقر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org