QR CodeQR Code

16ستمبر کو پاکستانی سیلاب متاثرین کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں گے،ایران

13 Sep 2010 09:26

اسلام ٹائمز:حسین انواری نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 16 ستمبر کو اظہار یکجہتی کے دن ایرانی عوام پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد دیں گے


تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ 16 ستمبر کو اظہار یکجہتی کا دن منانے کا اعلان کیا ہے۔امام حمینی ریلیف فاؤنڈیشن کے سرپرست حسین انواری نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 16 ستمبر کو اظہار یکجہتی کے دن ایرانی عوام پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امداد ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعہ وصول کی جائے گی،جسے بعد ازاں پاکستان بجھوا دیا جائے گا۔




خبر کا کوڈ: 36923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36923/16ستمبر-کو-پاکستانی-سیلاب-متاثرین-کے-ساتھ-یوم-یکجہتی-منائیں-گے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org