0
Monday 13 Sep 2010 11:26

پاکستان میں فوجی انقلاب کا خطرہ،برطانیہ اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کیلئے تیار

پاکستان میں فوجی انقلاب کا خطرہ،برطانیہ اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کیلئے تیار
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان میں فوجی انقلاب کے خطرے کے پیش نظر برطانوی فوجی پاکستان سے برطانوی شہریوں کے ہنگامی انخلا کیلئے تیار کھڑے ہیں،سنڈے ایکسپریس نے اپنے تازہ شمار ے میں یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک طرف پاکستان شدید سیلاب اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے دہرے مسائل کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان کی سرحد کے دوسری جانب برطانوی فوجی چند گھنٹوں کے اندر اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے برطانوی شہریوں کی فہرست تیار ہے اور کسی بھی بحران کی صورت میں انھیں ایک خاص جگہ پر جمع ہونے کیلئے کہا جائے گا،اخبار لکھتا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی دگرگوں سیاسی صورتحال کی نشانی ہے،اخبار لکھتا ہے کہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈ تھامسن اور ان کا عملہ سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں،جبکہ اطلاعات کے مطابق اب بھی کم وبیش80 لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔اخبار کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کے دوران تجارت اور امداد پر زور دیا اور خاص طور پر یورپی منڈیوں تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا،وہ اقتصادی ترقی کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ اس کے بغیر بہت سے نوجوان انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ جائیں گے،اس بات کی تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاک فوج میں سخت گیر طبقے کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور وہ اس بحران کے جلد خاتمے اور دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرنے کیلئے زیادہ سخت کارروائی چاہتے ہیں،اخبار کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ یہ افواہیں زور پکڑ رہی ہیں کہ فوج کے بعض لوگ ملک میں استحکام پیدا کرنے کیلئے فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کو بہترین طریقہ تصور کرتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 36932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش