0
Monday 13 Sep 2010 11:42

ایران کا پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

ایران کا پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز – وائے جے سی نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے گذشتہ روز اتوار کے دن صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پرزور تاکید کے بعد حکومت نے پاکستانی مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ انسانی بھائی چارے کے تحت پاکستان کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کریں۔ محمد رضا رحیمی نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کی بحالی کیلئے حکومت کے علاوہ ایرانی عوام کو بھی چاہئے کہ وہ دل کھول کر مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 36938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش