QR CodeQR Code

عسکری حکام کی پاکستانی سرزمین پر ایرانی مغویوں کی رہائی کی تردید

5 Apr 2014 19:28

اسلام ٹائمز: ایف سی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغوی ایرانیوں کی رہائی ایرانی سرزمین پر ایرانی قبیلے شاہ بخش کے ثالث تاج محمد کے ذریعے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مغوی ایرانیوں کی پاکستانی سرزمین سے بازیابی کو ایف سی ترجمان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی ایران کی سرزمین سے بازیاب ہوئے ہیں۔ ایف سی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغوی ایرانیوں کی رہائی ایرانی سرزمین پر ایرانی قبیلے شاہ بخش کے ثالث تاج محمد کے ذریعے ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مغوی گارڈز اغواء سے بازیابی تک ایرانی سرزمین پر قید تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایرانی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے متعدد بار سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی جو سرحدی قوانین کے خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کے اس رویے پر پاکستانی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 369549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369549/عسکری-حکام-کی-پاکستانی-سرزمین-پر-ایرانی-مغویوں-رہائی-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org