QR CodeQR Code

اسلام نے انسانی زندگی کے کسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا، علامہ عقیل موسٰی

5 Apr 2014 21:15

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے زیراہتمام طلوع فجر تعلیمی کنونشن میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز کے طلبہ شریک ہوئے، مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیم سے مراد وہ علم ہے جو ہے انسان کو خدا کے قریب سے قریب تر کر دے۔ جس علم کے آجانے سے انسان اپنی ذات کی معرفت حاصل کر لے نہ کہ خدا کے احکامات کی خلاف ورزی پر اتر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ المصطفٰی ہاؤس مسلم ٹاؤن موڑ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگانئزیشن پاکستان کا مرکزی تعلیمی کنونشن برائے تعلیم و تربیت سال 2013-2014 جاری ہے۔ جس سے علماء کرام اور سنیئرز خطاب کر رہے ہیں۔ سابق مرکزی صدر آئی ایس او علی شوکت نے لیڈر شپ اینڈ مینیجمٹ پر خطاب کیا، جبکہ سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی نے تعلیم و تنظیم کے موضوع پر بات کی۔ عباس مرتضٰی نے شرکاء سے کرائیسز مینجمنٹ پر گفتگو کی۔ علامہ عقیل موسٰی نے اسلام کا نظام تعلیم پر نوجوانوں سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام نے انسانی زندگی کے کسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا۔ اسلام نے جہان دیگر شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں رہنمائی کی ہے، وہاں تعلیم کے میدان میں بھی رہنما اصول بتائے ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بانی اسلام آپ حضور ؐ نے تعلیم کو ہر مرد اور عورت پر فرض قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ نصاب اب بھی زیر بحث لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں جو تعلیم کے لئے ایک کلی اصول ہے وہ یہ کہ تعلیم سے مراد وہ علم ہے جو ہے انسان کو خدا کے قریب سے قریب تر کر دے۔ جس علم کے آجانے سے انسان اپنی ذات کی معرفت حاصل کر لے، نہ کہ خدا کے احکامات کی خلاف ورزی پر اتر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اس موضوع پر تحقیق کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 369577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369577/اسلام-نے-انسانی-زندگی-کے-کسی-بھی-پہلو-کو-تشنہ-نہیں-چھوڑا-علامہ-عقیل-موس-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org