0
Saturday 5 Apr 2014 23:56

طالبان کی اکثریت قیام امن کیلئے تیار ہے، صبر سے کام لینا ہوگا، عمران خان

طالبان کی اکثریت قیام امن کیلئے تیار ہے، صبر سے کام لینا ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کی اکثریت امن کے قیام کے لئے تیار ہے۔ مذاکرات جاری ہیں، صبر سے کام لینا چاہئے۔ خیبر پختونخوا میں فاروڈ بلاک نہیں، ناراض اراکین کی شکایات تھیں جو دور کر دی گئی ہیں۔ کراچی آمد کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، اس معاملے میں صبر سے کام لینا ہوگا۔ دس سالوں میں کئی آپریشن ہوچکے، لیکن دہشت گردی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی اکثریت امن کے قیام کے لئے تیار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں، ناراض اراکین کی کچھ شکایات تھیں جو دور ہوگئی ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا اس کیس کا کیا ہوگا۔ ملک میں قانون کی بالادستی چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سیاست منافقت پر مبنی ہے۔ کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کر دیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 369627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش