QR CodeQR Code

طالبان کی اکثریت قیام امن کیلئے تیار ہے، صبر سے کام لینا ہوگا، عمران خان

5 Apr 2014 23:56

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، اس معاملے میں صبر سے کام لینا ہوگا۔ دس سالوں میں کئی آپریشن ہوچکے لیکن دہشتگردی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کی اکثریت امن کے قیام کے لئے تیار ہے۔ مذاکرات جاری ہیں، صبر سے کام لینا چاہئے۔ خیبر پختونخوا میں فاروڈ بلاک نہیں، ناراض اراکین کی شکایات تھیں جو دور کر دی گئی ہیں۔ کراچی آمد کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں، اس معاملے میں صبر سے کام لینا ہوگا۔ دس سالوں میں کئی آپریشن ہوچکے، لیکن دہشت گردی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی اکثریت امن کے قیام کے لئے تیار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں، ناراض اراکین کی کچھ شکایات تھیں جو دور ہوگئی ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا اس کیس کا کیا ہوگا۔ ملک میں قانون کی بالادستی چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی سیاست منافقت پر مبنی ہے۔ کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کر دیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 369627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369627/طالبان-کی-اکثریت-قیام-امن-کیلئے-تیار-ہے-صبر-سے-کام-لینا-ہوگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org