0
Sunday 6 Apr 2014 09:15

شام کا بحران حل کرنیکے خواہشمند ممالک کو دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، سرگئی لاروف

شام کا بحران حل کرنیکے خواہشمند ممالک کو دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ  سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے خواہشمند ممالک کو دہشت گردی پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں، کیونکہ دہشت گردی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ ماسکو میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ شام سے متعلق تیسری بین الاقوامی کانفرنس تب کی جائے جب بشار الاسد اس معاملے سے الگ ہوجائیں، تاکہ دہشت گردی سے نمٹا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو بلا مشروط ترجیح بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 369689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش