QR CodeQR Code

بدقسمتی سے طالبانی سوچ رکھنے والا پاکستان کا وزیرداخلہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

6 Apr 2014 13:09

اسلام ٹائمز:چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کا نوٹس لیں ۔ چوہدری نثار کواگر مذاکرات کی وکالت کا اتنا ہی شوق ہے تو چکری کا حلقہ چھوڑ کر وزیرستان میں جاکر الیکشن لڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مذاکرات مخالفین پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں نظر ڈالیں اور حکیم اللہ محسود اور طالبان سے اپنے ذاتی روابط کی وضاحت کریں ۔چند جانیں بچانے کی باتیں کرنے والا وزیر داخلہ 60 ہزار پاکستانیوں کے قتل کی بات کیوں نہیں کرتا۔ پاکستان کی اس سے زیادہ اور بد قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ طالبان کی سوچ اور فکرر کھنے والا اس ملک کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کا نوٹس لیں ۔ چوہدری نثار کواگر مذاکرات کی وکالت کا اتنا ہی شوق ہے تو چکری کا حلقہ چھوڑ کر وزیرستان میں جاکر الیکشن لڑ یں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیئے کہ پاکستانیوں کی اکثریت طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے اور اگر وزیر داخلہ کو غلط بیانی کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنی ہی پارٹی میں ہی ووٹنگ کروا کے دیکھ لیں کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کیا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم صاحب کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 90 فیصد اراکین نے طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کی تھی۔ چوہدری نثار پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت نافذ کرلیں اور جمہوری رائے کا احترام کرنا سیکھیں۔


خبر کا کوڈ: 369780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369780/بدقسمتی-سے-طالبانی-سوچ-رکھنے-والا-پاکستان-کا-وزیرداخلہ-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org