QR CodeQR Code

حکومت اور ٹی ٹی پی کےدرمیان اعتماد بحال ہو رہا ہے، پروفیسر ابراہیم

6 Apr 2014 18:13

اسلام ٹائمز: حکومت کیساتھ مذاکرات کے لیے طالبان کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی شوریٰ سے رابطے کے نتیجے میں امید رکھتے ہیں کہ دونوں طرف کے قیدیوں کا تبادلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رہنما اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مذاکراتی کے رکن، پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے حکومت اور (کالعدم) تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) شوریٰ کےدرمیان امن مذاکرات کےا گلے دور کیلئے وقت اور جگہ کا فیصلہ جلد ہی ہو جائے گا۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ٹی ٹی پی شوریٰ سے رابطےمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف کے قیدیوں کا تبادلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں سے حکومت اور ٹی ٹی پی کےدرمیان اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نواز شریف نے تیسری مرتبہ منتخب ہونے سے قبل گزشتہ برس انتخابات کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں جاری دہشتگردی ختم کرنے کیلئے امن مذاکرات شروع کریں گے۔ حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اس وقت تھم گیا تھا جب ٹی ٹی پی کے ایک گروہ نے پاکستانی نیم فوجی سیکیورٹی فورس کے اغوا شدہ 23 اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی افواج نے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی طالبان نے ایک ماہ تک جنگ بندی کا اعلان کی تھا اور اسی طرح کے ردِعمل کا حکومتی اظہار ہوا تھا اور افواج نے ٹی ٹی پی پر حملے اور فضائی بمباری روک دی تھی۔ اب طالبان نے دس اپریل تک جنگ بندی میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے اور مذاکرات ایک حتمی دور میں پہنچ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 369841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369841/حکومت-اور-ٹی-پی-کےدرمیان-اعتماد-بحال-ہو-رہا-ہے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org