QR CodeQR Code

مصر میں قبائلی تصادم کے دوران 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

6 Apr 2014 18:21

اسلام ٹائمز: نگراں مصری وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے علاقے کا دورہ کیا ہے، مقامی سطح پر انتظامیہ نے قبائلی عمائدین سے ایک مرتبہ پھر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق مصر کے جنوبی صوبہ اسوان میں النوبہ اور الھلائل نامی دو قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا، اس دوران بچوں نے ایک دوسرے کے گھروں کی دیواروں پر نازیبا کلمات لکھ دیئے جس نے تنازع کو مزید ہوا دی اور جھگڑا مسلح تصادم پر منتج ہوا۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ کی اور ایک دوسرے کے گھروں پر دستی بم پھینکے۔ دو روزہ تصادم کے نتیجے میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں، حالات پر قابو پانے کے لئے شورش زدہ علاقے میں پولیس کے علاوہ فوج بھی تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ نگراں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر انتظامیہ نے قبائلی عمائدین سے ایک مرتبہ پھر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 369844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369844/مصر-میں-قبائلی-تصادم-کے-دوران-23-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org