QR CodeQR Code

کوئٹہ، تاجروں کو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

6 Apr 2014 23:14

اسلام ٹائمز: پولیس کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے تاکہ اگر ان علاقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے، تو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کوئٹہ شہر کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بڑی مارکیٹوں کے مالکوں اور تاجروں کو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا ہے۔ کوئٹہ کے بارونق علاقے جناح روڈ، لیاقت بازار، آرچر روڈ، پرنس روڈ اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظر تمام دکانوں کے مالکان بڑی مارکیٹیوں کے مالکان کو پولیس کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں مارکیٹوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں اور پرائیویٹ گارڈ بھی رکھے تاکہ خدانخواستہ اگر ان علاقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے، تو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ شہر میں پولیس کی جانب سے کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے لگائے ہوئے ہیں، جو اکثر خراب رہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 369887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/369887/کوئٹہ-تاجروں-کو-پرائیویٹ-سکیورٹی-گارڈ-رکھنے-اور-سی-ٹی-وی-کیمرے-لگانے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org