0
Monday 7 Apr 2014 11:06

گڈانی کے ماہی گیروں کو ترقی یافتہ بنانیکی خاطر ٹرینیگ دینے کا فیصلہ

گڈانی کے ماہی گیروں کو ترقی یافتہ بنانیکی خاطر ٹرینیگ دینے کا فیصلہ

اسلام ٹائمز۔ فشری ڈپارٹمنٹ کی توسط سے گڈانی فش ہاربر میں ماہی گیروں میں شعور و آگاہی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کارڈ این جی او کے ماسٹر ٹرینرز نے ماہی گیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کو اپنی کشتیوں کو صاف رکھنا اور اپنی مچھلیوں کی حفاظت کرنے کے حوالے سے اور گڈانی سے برآمد ہونے والی مچھلیوں کے مناسب ریٹ سے آگاہی دینا ہے، کیوں کہ ایک ہزار کی مچھلی کا ریٹ بھی ان کو کافی کم دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر چیف سلیکشن ایڈوائزر یونائیٹڈ نیشن برونوولسن، انٹرنیشنل ایکسپرٹ ڈاکٹر مائیک ڈلن اور کرسٹوفر نے کہا کہ گڈانی کا ساحل ایک خوبصورت ساحل ہے۔ جس میں ماہی گیروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے این جی اوز اور دیگر ادارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر یونائیٹڈ نیشن کے پروگرام آفیسر بدرالسلام اور فشریز ڈپارٹمنٹ کے ڈی جی محمد نورڈ، پٹی ڈائریکٹر قاضی اکبر، جلیل احمد، نوردین اور نیشنل پارٹی گڈانی تحصیل کے صدر محمد حسین انگاریہ و دیگر سماجی شخصیات موجود تھیں۔

خبر کا کوڈ : 369962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش