0
Monday 7 Apr 2014 15:35

فوج اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریگی،، جنرل راحیل شریف

فوج اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریگی،، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مادرِ وطن کے تحفظ اور سلامتی کے لئے نہ کبھی پہلے کسی قربانی سے دریغ کیا نہ آئندہ کرے گی، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا، غازی بیس تربیلہ میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں ایس ایس جی کی کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایس ایس جی کی بہادری اور جنگی مہارت پر فخر کرتی ہے۔ ہماری ایس ایس جی کا شمار دنیا بھر کی بہترین اسپیشل فورسز میں ہوتا ہے۔ افسروں اور جوانوں سے بات چیت کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاک فوج نے قومی حمایت کے ساتھ روایتی ہم آہنگی اور عزم سے ہمیشہ قومی سلامتی اور تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور پاک فوج یہ اہم فریضہ سرانجام دیتی رہے گی، حالیہ دنوں میں فوج کے بارے میں بعض عناصر کی طرف سے غیر ضروری تنقید پر افسروں اور جوانوں کے تحفظات کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ موجودہ صورتِحال میں جبکہ ملک اندرونی اور بیرونی مشکلات سے دو چار ہے، پاک فوج تمام اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 370121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش