0
Monday 7 Apr 2014 20:33
یوکرائین روس تنازع میں پاکستان کا موقف اصولی ہے

کریمیا کے تاتاری مسلمانوں کو اپنے ہی دیس میں پردیسی بنا دیا گیا، سینیٹر مشاہد حسین سید

طاقت کے بل بوتے پر سرحدوں میں تبدیلی قابلِ قبول نہیں
کریمیا کے تاتاری مسلمانوں کو اپنے ہی دیس میں پردیسی بنا دیا گیا، سینیٹر مشاہد حسین سید
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حالیہ یوکرائین تنازع میں پاکستان کا موقف اصولی ہے جبکہ کریمیا میں روس کی جانب سے طاقت کا استعمال یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اکیسویں صدی کی مہذب دنیا میں ایسے اقدامات کی کسی صورت کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ وہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ اور ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے امریکہ اور روس کے مابین نئی سرد جنگ کے احیاء کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اسے خطے کیلئے تباہ کن قرار دیا۔
انہوں نے کریمیا میں موجود تاتاری مسلمانوں پر سٹالن دور میں ڈھائے جانے والے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ تین لاکھ کے قریب تاتاری مسلمانوں کو اپنے ہی دیس میں پردیسی بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرائین میں پاکستانی تارکین وطن کے حوالے سے آگاہ کیا کہ یوکرائین کی امیر ترین شخصیت محمد ظہورکا تعلق پاکستان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 370279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش