QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، تین ماہ سے تنخوہواں کی بندش کیخلاف عملہ صفائی کی طویل ہڑتال

8 Apr 2014 01:35

اسلام ٹائمز: شوبراہ چوک کے قریب سیوریج کی مین لائن بند ہونے کے باعث شہرکی گلیوں، بازاروں میں پانی بھرا ہوا ہے، مسلم لیگ (ن )کے وفدکی کوششوں کے باوجود سی ایم او اور عملہ صفائی کے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل کمیٹی کامالی بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔ خاکروبوں کے بعد میونسپل کمیٹی کے مختلف شعبہ جات کے اہلکاروں نے بھی ہڑتال کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ میونسپل کمیٹی ڈیرہ میں گزشتہ آٹھ ماہ سے مختلف پوسٹوں پر بھرتی کی گئی اور انکو قوائد و ضوابط کے برعکس ترقیاں دی گئیں۔ جس سے میونسپل کمیٹی کی مالی حیثیت کمزور پڑ گئی۔ میونسپل کمیٹی کے خاکروبوں نے تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر گزشتہ پانچ روز سے ہڑتال کر رکھی ہے۔ جبکہ میونسپل کمیٹی کے دیگرشعبہ جات کے ملازمین جنکو گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، انہوں نے بھی میں ہڑتال کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم او ڈیرہ سہیل سدوزئی کا عملہ صفائی کے ایک گروپ سے جھگڑا ہوا اور انہوں نے سی ایم او کی سرکاری گاڑی کو روک کر دوبارہ کرانچی خانے میں منتقل کر دیا۔ جبکہ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی قسم کا ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔ صدر بازار سے گزرنے والی مین سیوریج لائن شوبراہ چوک کے مقام پر بند ہونے کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے اکثر علاقوں میں نکاسی کا پانی جمع ہوا ہے۔ بارونق مقام ہونے کے باعث چوک پر ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ مذکورہ کام کی نگرانی سی ایم او سہیل سدوزئی خود کر رہے ہیں۔ عملہ صفائی کی ہڑتال کے باعث ڈیرہ شہر، ڈیال روڈ، مریالی، نوبل ٹاؤن سمیت دیگر علاقے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ میونسپل کمیٹی میں صفائی کی سنگینی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے وفد نے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار قیضار خان میانخیل اور ڈاکٹر عبداللہ ظفری کی قیادت میں عملہ صفائی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے ہڑتال ختم کرنیکی اپیل کی۔ مذاکرات کے دوران سی ایم او سہیل سدوزئی کو بھی بلوایا گیا لیکن سی ایم او اور عملہ صفائی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے اور عملہ صفائی اپنی تین ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی پر ڈٹے رہے۔ عوامی اور تجارتی حلقوں نے صوبائی حکومت اور وزیربلدیات سے اس بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 370362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370362/ڈی-آئی-خان-تین-ماہ-سے-تنخوہواں-کی-بندش-کیخلاف-عملہ-صفائی-طویل-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org