0
Tuesday 8 Apr 2014 11:39

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، میر رحمت صالح بلوچ

عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، میر رحمت صالح بلوچ

اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک صحت مند بلوچستان کی تشکیل میں موجودہ حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک پیغام پہنچانے میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ میڈیا معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور عام لوگوں تک رسائی اور شعور وآگاہی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بہت جلد ایک صحت مند بلوچستان کے نام سے پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔ جس سے بلوچستان کے غریب عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ اس حوالے سے نومنتخب بلدیاتی ڈسٹرکٹ چیئرمین اور کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر دیہات میں حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز قائم کریں گے تاکہ صحت مند معاشرہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند بلوچستان پروگرام میں ایک شکایتی سیل بنایا جائے گا تاکہ عام آدمی کی رسائی حکام بالا تک پہنچے اور اس پروگرام کے تحت 500 سے 600 امراض قلب کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ اس طرح ہم ایک صحت مند معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ انہوں نے یونیسف کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ اگر ان کی مدد اور تعاون جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب صوبہ اور ملک کو پولیو فری قرار دیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان عبدالخالق دوتانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی شعور و آگاہی مہم میں محکمہ تعلقات عامہ بھرپور حصہ لے رہا ہے اور وقتاً فوقتاً مختلف اشتہارات اور اسپیشل سپلیمنٹ بھی جاری کئے جاتے ہیں تاکہ حکومت کی آواز عام عوام تک پہنچے اور عوام میں اس حوالے سے شعور و آگاہی پیدا ہو سکے۔

خبر کا کوڈ : 370439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش