0
Tuesday 8 Apr 2014 11:55

گوجرانوالہ میں آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

گوجرانوالہ میں آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ میں آرمی کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیتی طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس کے بعد وہ تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، مشاق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق تربیتی طیارے کا ایک حصہ گوجرانوالہ کے کینٹ ایریا میں جبکہ دوسرا حصہ کینٹ ایریا کے ساتھ واقع آبادی کے قریب گرا۔

دیگر ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں آرمی ائربیس سے اڑنے والا طیارہ پرواز کے فوری بعد ڈی سی کالونی میں واقع کھیل کے میدان میں گر گیا جس کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار اور حساس ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔
خبر کا کوڈ : 370455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش