QR CodeQR Code

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع ڈاکٹر سید قاسم عباس جاں بحق

8 Apr 2014 17:35

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے انہیں اسوقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی AYZ238 میں واٹر پمپ یوسف بلازہ میں موجود اپنے کلینک سے نکل کر جا رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دہشتگرد دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے یوسف پلازہ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل تشیع ڈاکٹر سید قاسم عباس جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سید قاسم عباس ولد سید غلام عباس کو دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی AYZ238 میں واٹر پمپ یوسف بلازہ میں موجود اپنے کلینک سے نکل کر جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جس سے ان کا ڈرائیور جس کا تعلق اہلسنت سے ہے، وہ شدید زخمی اور ڈاکٹر قاسم عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ڈاکٹر سید قاسم عباس کے جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال سے رضویہ امام بارگاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید ڈاکٹر قاسم عباس شاہ فیصل نمبر 2 کے رہائشی تھے۔


خبر کا کوڈ: 370661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370661/کراچی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-اہل-تشیع-ڈاکٹر-سید-قاسم-عباس-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org