QR CodeQR Code

سابق وزیرشیر اعظم کا بھتیجا اغواء

8 Apr 2014 18:34

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مغوی کو جلد از جلد بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اے پی اے وانا شاہد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مغوی کی جلد از جلد بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے قبائل کا جرگہ طلب کیا گیا


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں خیبر پی کے اسمبلی کے سابق صوبائی وزیر شیر اعظم کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے توئے خلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر شیر اعظم کے بھتیجے عتیق الرحمان کو اغوا کر لیا۔ عتیق الرحمان جنوبی وزیرستان کے علاقے توئے خلہ میں شکار کے لئے گئے تھے، واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مغوی کو جلد از جلد بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اے پی اے وانا شاہد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مغوی کی جلد از جلد بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے قبائل کا جرگہ طلب کیا گیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مغوی عتیق الرحمٰن وزیر کی جلد از جلد رہائی کے لئے اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 370692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370692/سابق-وزیرشیر-اعظم-کا-بھتیجا-اغواء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org