0
Wednesday 9 Apr 2014 00:31

فیسوں میں اضافے کیخلاف گومل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

فیسوں میں اضافے کیخلاف گومل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امتحانی فیسوں میں اضافے کیخلاف گومل یونیورسٹی طلباء نے شدید احتجاج کیا ہے۔ گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس میں واقع ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے آفتاب احمد، منظور محسود اور دیگر طلباء کی قیادت میں احتجاج کیا، اور ڈیرہ ملتان روڈ بلاک کرنیکی کوشش کی، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے طلباء کو روڈ سے یونیورسٹی کے اندر دھکیل کر گیٹ بند کردیئے۔ اس دھکم پیل میں کئی طلباء زخمی بھی ہوئے۔ احتجاج کرنیوالے طلباء کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانی فیسوں کا خاتمہ کیا تھا، لیکن اب رجسٹرار گومل یونیورسٹی نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ جس سے طلباء کو امتحانی فیسیں ادا کرنی پڑیں گی۔ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ طلباء کیساتھ سراسر زیادتی ہے۔ اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے طلباء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ جسکے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ طلباء کے احتحاج ختم کرنے کے بعد پولیس نے یونیورسٹی کے گیٹ کھول دیئے اور اپنی نفری بھی ہٹالی۔
خبر کا کوڈ : 370792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش