QR CodeQR Code

قرآن پاک کی بے حرمتی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، انڈونیشیا کے صدر کا اوباما کو کھلا خط

14 Sep 2010 13:41

اسلام ٹائمز: انڈونیشیا کے صدر نے امریکی صدر براک اوباما کو اپنے کھلے خط میں لکھا ہے کہ قرآن کریم کے توہین عالمی امن کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جناب سوسیلو بامبانگ یودھو یونو نے امریکہ میں وائٹ ہاوس کے سامنے اور چند دیگر مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی پر امریکی صدر براک اوباما کو اپنے کھلے خط میں لکھا کہ اس قسم کے اقدامات عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس شیطانی حرکت کی شدید مذمت کی اور دنیا کے تمام مسلمانوں سے اس پر شدید ردعمل ظاہر کرنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو امریکہ میں کچھ ملعون شرپسند عناصر نے وائٹ ہاوس کے سامنے اور چند دیگر مقامات پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 37080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37080/قرآن-پاک-کی-بے-حرمتی-عالمی-امن-کیلئے-خطرہ-ہے-انڈونیشیا-کے-صدر-کا-اوباما-کو-کھلا-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org