QR CodeQR Code

راولپنڈی، پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق

9 Apr 2014 09:00

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پیر ودھائی سبزی منڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی و فروٹ منڈی ہے، صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے یہاں آتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس نے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پیر ودھائی سبزی منڈی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی و فروٹ منڈی ہے، صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے یہاں آتے ہیں۔ سبزی منڈی کے قریب سکیورٹی اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 سے 10 کلو میٹر دور تک سنا گیا، دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور بچے اسکولوں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ دھماکے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 370836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/370836/راولپنڈی-پیر-ودھائی-سبزی-منڈی-کے-قریب-دھماکا-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org