0
Wednesday 9 Apr 2014 17:29

نواز لیگ کی قیادت پاک فوج پر تنقید سے باز رہے، علامہ رضائے مصطفی

نواز لیگ کی قیادت پاک فوج پر تنقید سے باز رہے، علامہ رضائے مصطفی
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ پرویز مشرف کی آڑ میں پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے وفاقی وزیر سعد رفیق کو محکمہ ریلوئے کو درست کرنے پر توجہ دینی چاہیے سبی اسٹیشن پر ٹرین دھماکہ میں 17 مسافروں کی شہادت اور 40 زخمی سعد رفیق کو کیوں نظر نہیں آ رہے، سعد رفیق کو چاہیے کہ فوری پاک فوج پر حیلوں بہانوں سے تنقید کرنا بند کریں اور محکمہ ریلوئے کو درست کرنے پر توجہ دیں۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ پاک فوج پر تنقید کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ پاک فوج وہ واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہے کیونکہ عوام نے ہمیشہ پاک فوج پر اعتماد کیا ہے سیاستدانوں پر نہیں۔ اس لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے راہنماؤں کو پاک فوج پر تنقید کرنے سے باز رکھے تاکہ اسلام اور پاکستان کا دفاع کرنے والی پاک فوج کا حوصلہ بلند رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان دہشت گردوں کے سامنے ڈھیر ہو گئے ایسے سیاستدانوں کو کسی صورت میں پاک فوج پر تنقید کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی کیونکہ سیاستدانوں نے ہمیشہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 371068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش