QR CodeQR Code

اسلام آباد دھماکہ کرنیوالے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، ذوالفقار ہاشمی

9 Apr 2014 17:37

اسلام ٹائمز: مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت کے امیر کا کہنا تھا کہ سعدرفیق کو چاہیے کہ وہ پہلے طالبان کے خلاف روکا ہوا آپریشن شروع کروائیں اور پھر پاک فوج پر تنقید کریں کیونکہ سعد رفیق کے علم میں ہونا چاہیے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اوروہ خود پرویز مشرف کی آڑ میں پاک فوج پر تنقید کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 10 جماعتوں پر مشتمل اتحاد ’’مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت‘‘ کے امیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بم دھماکہ کرنے والے انسانیت کے بدترین کے دشمن ہیں اسلام آباد میں بم دھماکہ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والوں کو بے نقاب نہیں کیا جائے گا اس وقت تک دہشت گردوں کی دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ملک پاکستان میں ایک طرف ریلوے کے نظام کو درست کرنے کی بجائے وفاقی وزیر سعد رفیق پرویز مشرف کی آڑ میں پاک فوج پر بے جا تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق کو چاہیے کہ وہ پہلے محکمہ ریلوے کو درست کر لیں پھر پاک فوج پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو چاہیے کہ وہ پہلے طالبان کے خلاف روکا ہوا آپریشن شروع کروائیں اور پھر پاک فوج پر تنقید کریں کیونکہ سعد رفیق کے علم میں ہونا چاہیے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور وہ خود پرویز مشرف کی آڑ میں پاک فوج پر تنقید کر رہے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 371071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371071/اسلام-آباد-دھماکہ-کرنیوالے-انسانیت-کے-بدترین-دشمن-ہیں-ذوالفقار-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org