QR CodeQR Code

طالبان کا پاکستانی عوام سے اختلاف نظریاتی نہیں مالیاتی ہے

حکومت نے دہشتگرد رہا کرکے اپنے پاوں پر خود ہی کلہاڑی ماری، پیر معصوم نقوی

9 Apr 2014 17:45

اسلام ٹائمز: جے یو پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق حکومت کو صرف اس تسلی پر بہلا پھسلا رہے ہیں کہ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ کیا محض یہ بیان قوم کے اطمینان کے لئے کافی ہے یا حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نورانی کی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر معصوم حسین نقوی نے سبزی منڈی اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بتائیں کہ انہیں طالبان سے مذاکرات سے کیا ملا ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ حکومت نے دہشت گرد رہا کرکے اپنے پاوں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے۔ جس کے بعد طالبان نے انہیں مزدوروں کی لاشوں کی صورت میں صلہ بھی دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد درندے اور انسانی اخلاقیات سے عاری ہیں۔ یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ مولانا سمیع الحق حکومت کو صرف اس تسلی پر بہلا پھسلا رہے ہیں کہ طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ کیا محض یہ بیان قوم کے اطمینان کے لئے کافی ہے یا حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے پیش کرکے فوج کو آپریشن کا حکم دے، تاکہ باغیوں کی سرکوبی کی جائے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت طالبان کے ذریعے دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ طالبان کا پاکستانی عوام سے اختلاف نظریاتی نہیں، مالیاتی ہے۔ انہیں جو ڈالرز، یورو اور پاونڈز دے، اسی کے لئے دہشت گردی کرتے ہیں۔ انہیں اسلامی نظام یا مسلمانوں سے کوئی دلچسپی نہیں، یہ کرائے کے قاتل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 371075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371075/حکومت-نے-دہشتگرد-رہا-کرکے-اپنے-پاوں-پر-خود-ہی-کلہاڑی-ماری-پیر-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org