0
Wednesday 9 Apr 2014 18:14

سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا

سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں نومنتخب امیر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی, جس میں سابق امیر منور حسن، لیاقت بلوچ سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، حلف برداری کی تقریب کے بعد پارٹی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی جبکہ سابق امیر منور حسن اور مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے گلے مل کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 29 مارچ کو جماعت اسلامی کے ارکان نے نئے امیر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اکثریت نے جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مقابلے میں سراج الحق کو نیا امیر منتخب کیا۔
خبر کا کوڈ : 371088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش