QR CodeQR Code

اسلام آباد دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے ہوا، مختلف شہروں سے کئی افراد زیرحراست

10 Apr 2014 00:08

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں ملتان، کبیر والا، بورے والا اور عارف والا پہنچ گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے عارف والا اور پاکپتن سے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، کبیر والا سے بھی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد دھماکے کو 13 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود دھماکے کی نوعیت پتا نہیں چل سکا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا یا اس میں ٹائم ڈیوائس نصب تھی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ دھماکا ریموٹ کنڑول ڈیوائس سے کیا گیا، فارنزک اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد دھماکے کا حتمی تعین ہو گا۔ دوسری جانب اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کیلئے پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں ملتان، کبیر والا، بورے والا اور عارف والا پہنچ گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے عارف والا اور پاکپتن سے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، کبیر والا سے بھی ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے 6 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مشکوک افراد سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 371216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371216/اسلام-آباد-دھماکا-ریموٹ-کنڑول-ڈیوائس-سے-ہوا-مختلف-شہروں-کئی-افراد-زیرحراست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org