0
Tuesday 14 Sep 2010 22:11

بھارت کشمیر میں ظلم کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل طرف آئے،وزیر خارجہ

بھارت کشمیر میں ظلم کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل طرف آئے،وزیر خارجہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ظلم اور بربریت کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کرتا ہے،وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ 
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نہتے کشمیریوں پر سیکیورٹی فورسز کے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے کام کرے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت طاقت کے بے دریغ استعمال کے بجائے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرے،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 37126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش