QR CodeQR Code

نجف اشرف، علامہ امین شہیدی کی وفد کے ہمراہ آیت اللہ شیخ فیاض نجفی سے ملاقات

11 Apr 2014 05:59

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں شیعہ اور سنی مسلمانون کے درمیان اتحاد اور وحدت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں حوزہ علمیہ اور آپ مراجع عظام ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رُکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے ایک وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی الشیخ فیاض نجفی سے ملاقات کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس موجود تھے۔ علامہ محمد امین شہیدی نے مرجع تقلید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت تشیع کے دفاع اور بقاء کی ضامن ہے پاکستان میں مکتب اہلبیت (ع) کے دفاع، فروغ اور حفاظت میں حوزات علمیہ، مراجع عظام اور رہبریت کا اہم کردار ہے۔ اسی لیے دشمن مرجعیت، اجتھاد اور رہبریت کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ نجف اشرف سے جاری بیان کے مطابق علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں شیعہ اور سنی مسلمانون کے درمیان اتحاد اور وحدت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں حوزہ علمیہ اور آپ مراجع عظام ہماری رہنمائی کرتے رہیں تاکہ اہل سنت اور اہل تشیع مل کر اپنے دشمن کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 371619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371619/نجف-اشرف-علامہ-امین-شہیدی-کی-وفد-کے-ہمراہ-آیت-اللہ-شیخ-فیاض-نجفی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org