0
Friday 11 Apr 2014 06:00

تکفیری سوچ کے حامل دہشت گردوں کا مقابلہ باہمی وحدت سے ہی کیا جاسکتا ہے، آیت اللہ الشیخ فیاض نجفی

تکفیری سوچ کے حامل دہشت گردوں کا مقابلہ باہمی وحدت سے ہی کیا جاسکتا ہے، آیت اللہ الشیخ فیاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی الشیخ فیاض نجفی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی اسلام کے دو اہم بازو ہیں اہل سنت اہل بیت اطہار کے محب اور عاشق ہیں اس لیے تکفیری گروہ شیعہ سنی کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے جس میں وہ بُری طرح ناکام ہوگیا ہے، تکفیری سوچ کے حامل دہشت گردوں کا مقابلہ باہمی وحدت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الشیخ فیاض نجفی کا کہنا تھا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف اس سلسلے میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے پاکستان کے علمائے امامیہ کی بڑی خدمات ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہم حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی علمائ، فضلاء اور طلباء کو جگہ اور اُن کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کریں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 371621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش