QR CodeQR Code

کراچی، گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 مشتبہ افراد زیرِ حراست

11 Apr 2014 12:00

اسلام ٹائمز: گلشن اقبال 13 ڈی کی مدینہ کالونی میں کئے گئے سرچ آپریشن میں پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلشن اقبال 13 ڈی کی کچی آبادی میں سرچ آپریشن کرکے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کی مدینہ کالونی میں سرچ کرکے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن میں ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 7 میں فائرنگ کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کے لائرز ونگ کے نائب صدر سید وقار الحسن زیدی کو قتل کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 371654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371654/کراچی-گلشن-اقبال-بلاک-13-ڈی-میں-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-15-مشتبہ-افراد-زیر-حراست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org