QR CodeQR Code

امام بارگاہ مارٹن روڈ کے باہر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب غلام حیدر شہید

11 Apr 2014 18:32

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ گذشتہ تین روز میں 4 سے زائد شیعہ پروفیشنلز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور یہ ساری وارداتیں ان علاقوں میں ہورہی ہیں کہ جو متحدہ قومی موومنٹ کے اہم ترین گڑھ تصور کئے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں مارٹن کوارٹر میں امام بارگاہ مارٹن روڈ کے باہر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب غلام حیدر ولد ظہیر حیدر شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے 40 سالہ شہید غلام حیدر کو اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی کولیگ کو گھر چھوڑنے کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ تھے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے باعث تین گولیاں امام بارگاہ کی دیوار پر لگی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین روز میں 4 سے زائد شیعہ پروفیشنلز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور یہ ساری وارداتیں ان علاقوں میں ہو رہی ہیں کہ جو متحدہ قومی موومنٹ کے اہم ترین گڑھ تصور کئے جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیعہ تنظیموں کو ان واقعات پر سیاسی جماعتوں سمیت صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرنا چاہیئے۔ بعض سوشل میڈیا پر چلنے والے اداروں کی جانب سے بلاول ہاوس، وزیراعلٰی ہاوس اور سعودی سفارت خانہ کے باہر احتجاج کرنے کے مطالبات بھی سامنے آرہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 371816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/371816/امام-بارگاہ-مارٹن-روڈ-کے-باہر-تکفیری-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-اسسٹنٹ-ڈائریکٹر-نیب-غلام-حیدر-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org