0
Friday 11 Apr 2014 18:47

دہشتگردی کیخلاف سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر ملک گیر تحریک شروع کرینگے، علامہ عباس کمیلی

دہشتگردی کیخلاف سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر ملک گیر تحریک شروع کرینگے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ عباس کمیلی نے حکومت کو 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس دوران سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے، دہشت گردوں کو گرفتار اور دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو ہم ملک گیر تحریک کا آغاز کر دینگے۔ وہ سولجر بازار میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، سلمان مجتبٰی نقوی، شبر رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے کسی ایک مخصوص خطے تک محدود نہیں اور دیہی کے لوگوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک گیر مسئلہ ہے اور مختلف نوعیت کی دہشت گردی ہو رہی ہے اور مختلف طبقے، حلقے اور تنظیمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور بعض طبقے تو دیدہ دلیری سے مختلف سانحات اور بم دھماکوں کی ذمے داریاں قبول بھی کرچکے ہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی طبقے کو سب کا نمائندہ سمجھ کر ان سے مذاکرات کیوں کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 371824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش