0
Friday 11 Apr 2014 19:41

ڈی آئی خان، خواتین کو ووٹ دینے سے روکنا غیر شرعی ہے، شرکاء کانفرنس

ڈی آئی خان، خواتین کو ووٹ دینے سے روکنا غیر شرعی ہے، شرکاء کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ ادارہ استحکام شرکت ترقی (SPO) کے ضلعی عہدیداروں نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین و سرکاری افسران کی شراکت سے ’’آواز‘‘ کے تحت پروگرام سپیشلسٹ نادر خان کی سربراہی میں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا۔ جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سلیم نواز خان، جے یو آئی (نظریاتی) کے مفتی محمد خان، جے یو آئی (ف) کے مولانا ربنواز، پی پی پی کے ضلعی صدر اقبال حسین ایڈووکیٹ، SPO کے ڈی آئی خان ریجن کے اعلیٰ عہدیدار عاصم خان، زرولی خان، ساجد خان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عبدالروف خان ودیگر درجنوں پارٹیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سہہ نکاتی ایجنڈا بلدیاتی انتخابات میں باکردار افراد کو آگے لانا، مقامی تنازعات کو نجی سطح پر حل کرنا، سرکاری محکموں کو فعال بنانا اور آئین پاکستان کے رو سے مرد و زن کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی اور ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینا شامل تھے۔ کانفرنس میں عوام کی آگاہی کے لئے اس امر پر شدید زور دیا گیا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں 30 فیصد بجٹ بلدیاتی اداروں کو دئیے جائیں گے، اس لئے باکردار افراد کو کامیاب کرنے کی کوشش کی جائے۔ سیاسی پارٹیوں کے مقررین نے مزید کہا کہ خواتین کو ووٹ دینے سے منع کرنا غیر اسلامی اور غیر شرعی ہے، کیونکہ اسلام میں مرد و زن کی رائے برابر ہے۔ اور ووٹ نہ دینا غلط لوگوں کو عوام پر مسلط کرنا ہے جبکہ خواتین کو ووٹوں سے منع کرنا ان کے حقوق پر ڈاکہ زنی کے مترادف ہے۔ جس کی تمام سیاسی پارٹیاں شدید مذمت کرتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ مقامی تنازعات کے خاتمے کے لئے علاقے میں پہلے ہی سے جرگہ سسٹم موجود ہے تاہم پولیس سٹیشنوں میں مصالحتی کمیٹیاں ہیں وہاں غریب کے لئے انصاف یکسر ناپیدہے۔ اس لئے ضلع بھر میں تھانوں کی سطح پر نئی مصالحتی کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ انصاف کا حصول ممکن ہو اور عدالتوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔ امن ہی دراصل ترقی اور خوشحالی ہے۔ اسی طرح کہا گیا کہ جب تک عوام کو تعلیم یافتہ نہیں بنایا جاتا عوام میں ووٹ ڈالنے، باکردار افراد کے چناؤ اور اداروں کی مضبوطی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اس لئے تعلیم ’’سب کے لئے‘‘ حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چائیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عہدیدار عبدلرؤف نے بتایا کہ اب پورا سال الیکشن کمیشن میں ووٹوں کا نادراج کیا جاتا ہے اس لئے عوام کو چائیے کہ وہ جونہی ووٹ ڈالنے کا اہل ہوجائیں انہیں ووٹ کا اندراج کرنا چائیے۔
خبر کا کوڈ : 371860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش