0
Saturday 12 Apr 2014 06:25

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے لیے عالمی اسلامی تحریکات کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے لیے عالمی اسلامی تحریکات کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو عالمی اسلامی تحریکات کی طرف سے مبارکباد کے مسلسل پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ الاخوان المسلمون مصر، تحریک اصلاح مراکش، دستوری تحریک کویت، تحریک پرامن معاشرہ الجزائر، تحریک حماس فلسطین، الاخوان المسلمون اردن، مجمع التقریب ایران، جماعت اسلامی ہندوستان، جسٹس پارٹی مالدیپ، جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور جماعت اسلامی سری لنکا سمیت دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سربراہان کی طرف سے موصولہ خطوط اور پیغامات کے ذریعے سراج الحق کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے اس انتخاب کو جماعت اور پاکستان کے لیے باعث خیر و برکت ہونے کی دعا کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان تمام رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے دعائوں کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنے جوابی خطوط میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مصر، بنگلہ دیش، شام، فلسطین اور کشمیر سمیت تمام مسلم ممالک کے عوام کی قربانیاں یقیناً رنگ لائیں گی اور دنیا میں امن و انصاف کا بول بالا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 371978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش