QR CodeQR Code

بوشہر اٹامک پاور پلانٹ دسمبر کے آخر تک 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا، ایران

15 Sep 2010 15:50

اسلام ٹائمز: ایران کے اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک بوشہر اٹامک ری ایکٹر اپنی 40 فیصد ظرفیت پر چلتے ہوئے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔


اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بتایا کہ بوشہر اٹامک پلانٹ دسمبر کے آخر تک 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بوشہر اٹامک ری ایکٹر میں جوہری ایندھن بھرنے کا کام جاری ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ امید ہے اگلے سال مارچ کے شروع میں بوشہر اٹامک پاور پلانٹ اپنی مکمل ظرفیت پر کام کرتے ہوئے 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔
یاد رہے کہ 1۰6 سے 3۰6 فیصد افزودہ 82 ٹن یورینیم 2003 میں ایران منتقل کیا گیا تھا جس کو بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونا تھا۔


خبر کا کوڈ: 37215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37215/بوشہر-اٹامک-پاور-پلانٹ-دسمبر-کے-آخر-تک-400-میگاواٹ-بجلی-پیدا-کرنا-شروع-کر-دے-گا-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org