QR CodeQR Code

تحفظ پاکستان بل کی سینیٹ میں مخالفت کرینگے

آئین اور جمہوریت تسلیم کرنیوالے دہشتگردوں سے ہی مذاکرات کئے جائیں، حاجی عدیل

12 Apr 2014 18:16

اسلام ٹائمز: اے این پی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگرد آئین اور جمہوریت کو تسلیم کرتے ہیں تو ان سے مذاکرات کئے جایئں، اس کے لیے ہم اپنے ایک ہزار ساتھیوں کا خون معاف کرنے کو تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے حکومت، حکومت سے مذاکرات کرنے جا رہی ہے، اے پی سی نے حکومت اور وزیراعظم کو مذاکرات کی مشروط اجازت دی تھی۔ پشاور کے مقامی اسپتال میں گائنی وارڈ کے نئے آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی عدیل ‎نے کہا کہ اگر دہشت گرد آئین اور جمہوریت کو تسلیم کرتے ہیں تو ان سے مذاکرات کئے جائیں، اس کے لیے ہم اپنے ایک ہزار ساتھیوں کا خون معاف کرنے کو تیار ہیں۔ سینیٹر حاجی عدیل ‎نے تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کی سینیٹ میں شدید مخالفت کریں گے اور اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 372170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372170/آئین-اور-جمہوریت-تسلیم-کرنیوالے-دہشتگردوں-سے-ہی-مذاکرات-کئے-جائیں-حاجی-عدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org