QR CodeQR Code

دہشتگردوں کی نیت خراب ہے، طالبان پاکستان کی سالمیت پر حملے کر رہے ہیں، رحمان ملک

12 Apr 2014 18:40

اسلام ٹائمز: کراچی آمد کے بعد جناح ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئیں، وہ تامل باغیوں سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز حکومت طالبان کے جھانسے میں نہ آئے، وہ تامل باغیوں سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہيں، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ کراچی آمد کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستان کی سالمیت پر حملے کر رہے ہیں، پروفیسر ابراہیم سے کہا کہ وہ حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے بھی ایک ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی نیت خراب ہے، طالبان اور حکومت ایک پیج پر نہیں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 372186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372186/دہشتگردوں-کی-نیت-خراب-ہے-طالبان-پاکستان-سالمیت-پر-حملے-کر-رہے-ہیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org