0
Saturday 12 Apr 2014 18:56

فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قائم علی شاہ

فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میں دہشت گردی کی تازہ لہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی مجموعی صورت حال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، رینجرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی میڈیا کو کراچی میں جاری دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس کی تربیت کے لئے پاک فوج کی مدد لی جائے اور پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، جیکٹس اور دیگر جدید آلات جلد فراہم کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس میں بھرتیوں کا معاملہ بھی جلد نمٹایا جائے، بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 372196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش