QR CodeQR Code

مدراس کے خلاف کریک ڈائون قبول نہیں کریں گے، علامہ طاہر اشرفی

12 Apr 2014 20:27

اسلام ٹائمز: پی یو سی کے چیئرمین کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ قوم طالبان کے ساتھ مذاکرات کی خوش خبری جلد سنے گی، میں نے قیام امن کے لئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا اس پر وزیر اعظم نے عمل کی یقین دہانی کرائی لیکن تا حال عمل ہوا نہیں، میں حکومت سے کہوں گا کہ امن کےلئے اس ضابطہ اخلاق کو لاگو کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دو تین روز میں قوم حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کی خوشخبری سنے گی۔ ہمدرد سینٹر لاہور میں مولانا ضیا القاسمی کی کتاب ’’میرے دور کے علما و مشائخ‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں امن عزیز ہے، طالبان کے نمائندوں سے بات ہوئی ہے اور اب طالبان گروپوں میں لڑائی ختم ہو گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے وطن واپس آنے پر مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا اور قوم جلد مذاکرات کی کامیابی کی خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف کریک ڈاون کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

کتاب کی تقریب رونمائی سے مولانا عبدالحفیظ مکی، مولانا امجد خان، مولانا عبدالخبیر آزاد اور مولانا عبد الرؤف فاروقی سمیت دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مولانا ضیا القاسمی کی کتاب بڑی اہم حثيت رکھتی ہے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے امن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضیا الحق قاسمی نے ہمیں منزل کا راستہ دکھایا ہے۔ آج ضیا الحق قاسمی ہوتے تو پاکستان کے امن کے قیام کے لئے وزیرستان ضرور جاتے۔ پاکستان میں امن کا واحد راستہ ہے کہ قانون پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قیام امن کے لئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا اس پر وزیر اعظم نے عمل کی یقین دہانی کرائی لیکن تا حال عمل ہوا نہیں، میں حکومت سے کہوں گا کہ امن کےلئے اس ضابطہ اخلاق کو لاگو کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 372235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372235/مدراس-کے-خلاف-کریک-ڈائون-قبول-نہیں-کریں-گے-علامہ-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org