0
Saturday 12 Apr 2014 23:20

مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے، منظور یولتر

مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے، منظور یولتر
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور یولتر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ہمارے قائد سید پرویز مشرف کے خلاف ذاتیات پر اتر آئی ہے کچھ وزراء نے حدیں ہی پر کی ہیں اور پاک فوج کے عظیم سابق سپہ سالار کو غدّار کا لفظ استعمال کر کے پاک افواج کی توہین اور پوری دنیا میں پاک فوج کے وقار کو مجروح کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ پاک فوج کے خلاف کسی بھی بیان کا ملک کے عوام متحمل نہیں ہے اور پاک فوج کے خلاف ایک لفظ سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عظیم قائد، محسن پاکستان فخر گلگت بلتستان کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ آمر کی گود میں پلنے والے آج کس منہ سے ہمارے قائد کو ڈکٹیٹر کا لفظ استعمال کر رہے ہیں ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 372269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش