0
Sunday 13 Apr 2014 00:04

ڈی آئی خان، ایگل سکواڈ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی

ڈی آئی خان، ایگل سکواڈ پر دستی بم حملہ، دو اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر پانچ کے قریب رات بارہ بجے کے قریب تھانہ سٹی کے ایگل سکواڈ کے دو اہلکار حوالدار جمشید اقبال ولد ربنواز قریشی، سکنہ بستی استرانہ بعمر41 سال اور کانسٹیبل ماجد خان ولد اللہ وسایا سیال، سکنہ محلہ گاڑیبان بعمر 24 سال موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے دوران گزر رہے تھے، کہ ایک مشکوک شخص کو دیکھا۔ جب اس کی تلاشی لینے کی غرض سے اسے روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس دہشتگرد نے پولیس پر دستی بم پھینک دیا۔ دستی بم دھماکے کے دوران دونوں اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ دہشتگرد گلیوں میں فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔ سٹی پولیس نے زخمی حوالدار جمشید اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم دہشتگرد کیخلاف 324-353-7ATA-4/5Exp-PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 372273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش