QR CodeQR Code

طالبان گروپوں میں جنگ بندی کے لیے جے یو آئی ( ف) سرگرم

13 Apr 2014 00:49

اسلام ٹائمز: جنگ بندی کے لیے سینئر طالبان کمانڈروں کی سجنا اور شہریار محسود سے الگ الگ ملاقاتیں، فاٹا سے منتخب جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے ایم این ایز اور سینیٹر جنگ بندی کی کوششوں میں پیش پیش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے ولی الرحمن گروپ اور حکیم اللہ محسود گروپ کے درمیان جاری مسلح جھڑپیں روکنے کے لیے طالبان کمانڈروں نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ قبائلی ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ طالبان کے سینئر کمانڈروں نے خان سجنا اور شہریار محسود سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والی فاٹا قیادت بھی جنگ بندی کرانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب تحریک طالبان کے کمانڈر اعظم طارق نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ اعظم طارق کے مطابق دونوں گروپوں کے مابین لڑائی میں گرچہ جانی نقصان ہوا ہے تاہم میڈیا اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ لیکن جنگ بندی کے معاہدے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے، البتہ ہفتہ کے دن کسی علاقے سے مسلح جھڑپ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 372279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372279/طالبان-گروپوں-میں-جنگ-بندی-کے-لیے-جے-یو-آئی-ف-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org