QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے

13 Apr 2014 11:44

اسلام ٹائمز: موجودہ صوبائی حکومت نے حالیہ دنوں میں سرکاری محکموں میں اعلٰی افسران کی تقرری اور تبادلوں کا عمل تیز کر دیا ہے، جس میں علی ظہیر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی این ڈی تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے۔ جن میں سیکرٹری صحت عبدالصبور کاکڑ کو سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ارشد حسین بگٹی کو سیکرٹری صحت، خالد بلوچ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، علی گل کرد کو چیف انسپکٹر خزانہ بلوچستان، اقبال احمد کھوسہ کو سیکرٹری فشریز ڈیپارٹمنٹ، ذیشان الحق کو ممبر سی ایم آئی ٹی اور عثمان گل کو سیکرٹری (ایمپلی منٹیشن) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 372364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/372364/حکومت-بلوچستان-نے-بیورو-کریسی-میں-بڑے-پیمانے-پر-تقرریاں-اور-تبادلے-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org